Obama pushes for unity on 9/11 anniversary        Ch. Nisar’s wife, children are US nationals: WikiLeaks        Sindh flood relief operation underway: ISPR        Private hospitals to give free treatment to Dengue patients: Shahbaz        No need for global flood relief appeal right now: Nawaz        Afghan suicide bomber injures 50 US soldiers        PSO needs Rs50 billion to avert default        England win toss, put India into bat in 4th ODI        Sri Lanka fight back in second Test        NY fashion week: a bit of 9/11 worry, lots of fun

Saturday, 24 September 2011

امریکہ ہمارے بغیر نہیں رہ سکتا، وزیراعظم گیلانی


پاکستان کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکی فوج کے اعلیٰ ترین کمانڈر ایڈمرل مائیک مولن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس طرح کے منفی پیغام آئیں گے تو ان کے لیے قوم کو قائل کرنا مشکل ہوگا۔
مائیک مولن نے گزشتہ روز کہا تھا کہ کابل پر حالیہ حملوں میں ملوث شدت پسند گروہ حقانی نیٹ ورک پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کا آلہ کار ہے۔
کراچی میں بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کی ایک تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے امریکہ سے کہا کہ وہ ان کے لیے سیاسی گنجائش رکھے۔
’ ہم امریکہ کو بتانا چاہتے ہیں کہ وہ ہمارے بغیر رہ نہیں سکتے اس لیے وہ غلط فہیموں کو ختم کرنے کے لیے روابط بڑھائیں۔‘
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے افغانستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسئلے کے حل میں شریک ہے، مسئلے کا سبب نہیں ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ خود مختار، آزاد اور خوشحال افغانستان ہی پاکستان کے مفاد میں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکہ ایک اہم ملک ہے اور پاکستان اس سے دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے جو برابری کی بنیاد پر ہونے چاہیں بقول ان کے 180 ملین لوگ اپنے وطن کی آزادی اور خود مختاری کی حفاظت کرنا جانتے ہیں۔
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کراچی میں قیام امن کے لیے فوج طلب کرنے کے تاثر مسترد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی حکومتیں ہی استحکام لا سکتی ہیں، فوجی حل عارضی ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق مستقل حل کے لیے حکومت نے جو اقدامات کیے ہیں اس کے مثبت نتائج نظر آ رہے ہیں ۔
Share on :

0 comments:

Post a Comment

 
© Copyright Xpresspk 2014 - Some rights reserved | Powered by Muhammad Abrar Rafiq.
UA-34777506-1