پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کو اسپین کے اعلی ترین فوجی اعزاز گرینڈ کراس آف ملٹری میرٹ سے نوازا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے میڈرڈ میں اسپینش جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرزکا دورہ کیاجہاں انہوں نے اسپین کے وزیر دفاع اور دیگر اعلی عسکری اور دفاعی حکام سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ دفاعی و فوجی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جنرل اشفاق پرویز کیانی کو اسپین کے بادشاہ کی جانب سے ملک کا اعلی ترین فوجی اعزاز گرینڈ کراس آف ملٹری میرٹ دیا گیا۔پاک فوج کے سربراہ کو یہ اعزاز دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

0 comments:
Post a Comment