Obama pushes for unity on 9/11 anniversary        Ch. Nisar’s wife, children are US nationals: WikiLeaks        Sindh flood relief operation underway: ISPR        Private hospitals to give free treatment to Dengue patients: Shahbaz        No need for global flood relief appeal right now: Nawaz        Afghan suicide bomber injures 50 US soldiers        PSO needs Rs50 billion to avert default        England win toss, put India into bat in 4th ODI        Sri Lanka fight back in second Test        NY fashion week: a bit of 9/11 worry, lots of fun

Wednesday, 14 September 2011

سندھ میں مزید بارشیں، انتیس ہزار دیہات متاثر


حکومتِ پاکستان کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث صوبہ سندھ میں انتیس ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 226 ہو گئی ہے جبکہ صوبے میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب موسلا دھار بارشیں ہوئی ہیں۔
بدھ کو صوبہ سندھ میں کراچی سمیت بارش سے متاثرہ اضلاع کے تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے بیشتر عِلاقوں اور بلوچستان کے مشرقی حصوں میں منگل اور بدھ کی رات موسلا دار بارش ہوئی اور آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بلوچستان اور سندھ کے بعض مقامات پر مزید بارشوں کا امکان ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث صوبہ سندھ میں انتیس ہزار سے زائد دیہات متاثر ہوئے ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد 226 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب صدر زرداری نے عوام سے صوبہ سندھ میں مزید بارشوں کے رکنے اور صوبہ پنجاب میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی صحت یابی کے لیے قوم سے دعا کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کے ریلیف کمشنر آفس کے مطابق متاثرین کی اکثریت کو امدادی سامان پہنچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں تاہم خراب موسم اس سلسلے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
دوسری جانب صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں بارش کے باعث پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے سے تیرہ ستمبر تک صوبہ سندھ میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بدین ہے۔
بدین میں تقریباً چھ ہزار سے دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ ان متاثرہ علاقوں میں بارش کے باعث متاثر ہونے والوں کی تعداد دس لاکھ سے زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق بدین میں دو لاکھ سے زیادہ مکانات تباہ ہوئے ہیں جبکہ تقریباً تین لاکھ چالیس ہزار ایکڑ اراضی کو نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم کی روزانہ کی جاری کی جانے والی رپورٹ کے مطابق امدادی کیمپوں میں رہنے والوں کی کُل تعداد تین لاکھ سے زیادہ ہے جن میں 78000 سے زیادہ عورتیں اور ایک لاکھ چالیس ہزار سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ این ڈی ایم اے پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ حالیہ بارشوں میں متاثرین کی کُل تعداد تریپن لاکھ سے زیادہ ہے۔ اور ہلاکتوں کی تعداد 226 ہے جن میں 59 خواتین اور 34 بچے بھی شامل ہیں۔
صوبائی حکومت کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ترپّن لاکھ پچاس ہزار افرد سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔
بارش کے باعث کوئٹہ شہر کی اکثر سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ کئی کچے مکانات زمین بوس ہوگئے ہیں۔
کوئٹہ سے بی بی سی کے نامہ نگار ایوب ترین کے مطابق ایک گھنٹے کے بارش کے بعد شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا اور مختلف واقعات میں چار بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
Share on :

0 comments:

Post a Comment

 
© Copyright Xpresspk 2014 - Some rights reserved | Powered by Muhammad Abrar Rafiq.
UA-34777506-1