Obama pushes for unity on 9/11 anniversary        Ch. Nisar’s wife, children are US nationals: WikiLeaks        Sindh flood relief operation underway: ISPR        Private hospitals to give free treatment to Dengue patients: Shahbaz        No need for global flood relief appeal right now: Nawaz        Afghan suicide bomber injures 50 US soldiers        PSO needs Rs50 billion to avert default        England win toss, put India into bat in 4th ODI        Sri Lanka fight back in second Test        NY fashion week: a bit of 9/11 worry, lots of fun

Tuesday, 13 September 2011

احتیاط لازم ہے، ڈینگی بخار جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے عالمی ادارہ صحت


ادارہ صحت کے مطابق ہر سال تقریبا 50لاکھ لوگ ڈینگی فیور میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور مزید تقریبا ڈھائی کروڑ لوگوں کا اِس مرض میں مبتلا ہونے کا ہر وقت خدشہ رہتا ہے، جو مچھروں کیباعث پھیلتا ہے۔ڈینگی بخار 100سے زیادہ ممالک میں لوگوں کی صحت کے لیے ایک خطرہ ہے۔

اِس بیماری کی علامات نزلہ و زکام کی علامات سے ملتی جلتی ہیں۔ اِس میں تیز بخارکے ساتھ آنکھوں میں درد کے علاوہ جوڑوں کا درد کئی ہفتوں تک رہتا ہے۔عالمی داراہ صحت سے منسلک ایک ڈاکٹر کے مطابق ڈینگی بخار کی ایک صورت جسے بیک بون فیور کہا جاتا ہے، مہلک ہوسکتی ہے۔عام طور پر اِس کے ایک یا دو فی صد مریض ہیموریک فیور کی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔

اِس بیماری سے کیپیلریز لیک کرنا شروع کرتی ہیں، جس سے موت واقع ہوسکتی ہے۔ اِس صورتِ حال کو روکا جاسکتا ہے، لیکن کچھ کیسز میں جسم کے بعض اعضا فیل ہونے کی وجہ سے مریض فوت ہوجاتا ہے۔اس وبائی بیماری کی روک تھام کے لیے ابھی تک کوئی ویکسین ایجاد نہیں ہوئی ، نہ ہی اس بیماری کے علاج کے لیے کوئی خاص دوا موجود ہے۔ اِس سے بچنے کا واحد طریقہ مچھروں کا خاتمہ کرنا اور خود کو مچھروں کے کاٹنے سے محفوظ رکھنا ہے۔

Share on :

0 comments:

Post a Comment

 
© Copyright Xpresspk 2014 - Some rights reserved | Powered by Muhammad Abrar Rafiq.
UA-34777506-1