برطانوی ڈیزائنر گالیانو کا شمار دنیا کے اعلی ترین فیشن ڈیزائنرز میں کیا جاتا تھا تاہم چھ مہینے پہلے ان پر الزام لگاجب انہوں نے پیرس کے ایک بار میں کچھ لوگوں سے بدتمیزی کی اور توہین آمیز زبان استعمال کی جس میں یہودیت مخالف باتیں تھیں۔

اس واقعہ کے بعد ان پر مقدمہ درج ہوا۔عدالت نے گالیانو پر آٹھ ہزار یورو موخر شدہ جرمانہ عائد کیا ہے۔ اس متنازع واقعہ کے بعد فیشن ہاؤس کرسچن ڈیور نے گالیانو کو نوکری سے نکال دیا اور ان سے لا تعلقی قائم کر لی تھی۔ کچھ ہفتے پہلے ہونے والی ایک عدالتی سماعت میں گالیانو نے عدالت سے اپنے باتوں پر معذرت کی تھی اور بتایا تھا کہ اس واقعہ کے وقت وہ اپنے کام سے متعلق انتہائی دباؤکا شکار تھے۔ وہ واقعہ کے وقت نشے کی حالت میں بھی تھے۔

0 comments:
Post a Comment